Breaking News
Home / اہم خبریں / مزدور کی کم از کم تنخواہ میں11ہزارروپے کااضافہ کر دیا گیا،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

مزدور کی کم از کم تنخواہ میں11ہزارروپے کااضافہ کر دیا گیا،بڑی خوشخبری سنا دی گئی

دوحہ (نیوزڈیسک) عرب ملک قطر میں مزدور کی کم از کم تنخواہ ایک ہزار قطری ریال ( 275 امریکی ڈالر یا 43 ہزار پاکستانی روپے ) مقرر کردی گئی ہے ۔جس کا اطلاق آج 20 مارچ 2021 سے ہوگیا ہے۔ اس سے قبل قطر میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 750 ریال (32 ہزار

روپے) تھی۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قطر میں کم از کم تنخواہ کے قانون کا اطلاق تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پر ہوگا۔ اس اقدام کے بعد قطر خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے تمام کارکنوں کیلئے یکساں تنخواہ مقرر کی ہے۔اگر کوئی کمپنی کارکن کو کھانا اور رہائش فراہم کرتی ہے تو وہ کم از کم تنخواہ ایک ہزار ریال دے گی لیکن اگر کمپنی یہ دونوں سہولتیں نہیں دیتی تو پھر اسے اپنے کارکنوں کو کھانے کیلئے 300 جبکہ رہائش کیلئے 500 ریال اضافی ادا کرنا ہوں گے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق قطری حکومت کے اس اقدام سے پرائیویٹ سیکٹر کے 20 فیصد ملازمین جن کی تعداد چار لاکھ بنتی ہے، براہ راست مستفید ہوں گے۔ قطری حکومت کے مطابق قانون کے اطلاق کے ساتھ ہی پانچ ہزار سے زائد کمپنیوں نے اس پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com