اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرنے سے پاکستان پیپلزپارٹی نے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلی توڑنے جا رہے تھے
جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ان کی حکومت کو سہارا دیا کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ بھی نہیں چاہتی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑیں۔تجزیہ کار کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری موجودہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں جب کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو بعض حوالوں کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔