Breaking News
Home / اہم خبریں / یہ میری خوائش ہےموٹروے کیس کا فیصلہ آنے سے قبل متاثرہ خاتون نے التجاء کرتے ہوئے بہت بڑا مطالبہ کردیا

یہ میری خوائش ہےموٹروے کیس کا فیصلہ آنے سے قبل متاثرہ خاتون نے التجاء کرتے ہوئے بہت بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(این این اہس نیوز) لاہور کی اے ٹی سی کورٹ کی جانب سے موٹروے زیا د تی کیس کے ملزموں کو ہفتے کے روز سز ا ئے مو ت دینے کا حکم دیا گیا۔دونوں  کو مختلف دفعات کے تحت عمر قید اور 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ خاتون کی زندگی سے کھیلنے پر ملزمان کو 5،5 سال اضافی قید کی

سزا سنائی۔ اور خاتون کو انجرڈ کرنے پر 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی،جب گذشتہ سال ستمبر میں خاتون کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تو ان کی شناخت کو سامنے نہیں لایا گیا تاہم خاتون صحافی فریحہ ادریس نے خاتون کے ساتھ رابطہ کیا اور وہ اس افسوسناک واقعہ پر ان کا شدید ردِعمل سامنے لائیں۔ موٹروے زیا د تی کیس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد فریحہ ادریس کی جانب سے دوبارہ خاتون کا موقف بتایا گیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب متاثرہ خاتون سے میری آخری مرتبہ بات ہوئی تو ان کی ایک ہی خواہش تھی کہ دونوں مجرموں کو سزا ئے مو ت دی جائے،حالیہ فیصلے سے انہیں ریلیف ملے گا۔ ۔دوسری جانب بتایا گیا کہ عدالت کی جانب سے دونوں مرکزی مجرمان کو سزا سنائے جانے کے بعد مرکزی مجرم عابد ملہی عدالت میں جج کے سامنے رو پڑا۔ مجرم عابد ملہی عدالت میں رو رو کر کہتا رہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی مجھے معاف کر دیں۔واضح رہے کہ اے ٹی سی کورٹ نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیا د تی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے واقعہ میں ملوث عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزا ئے مو ت کا حکم سنایا۔ عدالت نے دیگر دفعات کے تحت دونوں کو قید ، جرمانے اور جائیدادیں ضبط کرنے کی سزائوں کا حکم بھی سنایا ، اے ٹی سی کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ۔

Share

About admin

Check Also

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر نعمان نیاز بارے افسوسناک خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈاکٹر نعمان نیاز بارے افسوسناک خبر پی ٹی وی سپورٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com