Home / پاکستان / فوج کی مخالفت کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ (ن) لیگ اہم ترین 13 رہنماؤں نے نواز شریف کی مخالفت کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

فوج کی مخالفت کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ (ن) لیگ اہم ترین 13 رہنماؤں نے نواز شریف کی مخالفت کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ شب پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور وزیراعظم کی اہلیہ کو جادو گرنی بھی کہا۔بلاول بھٹو اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان کو شرم سے ڈوب مرنے کا مشورہ بھی دیتے رہے۔

تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پنجاب کے وسیم اکرم پلس(عثمان بزدار) کو کس نے سیلیکٹ کیا؟ وسیم اکرم پلس کو ایک جادوگرنی نے سیلیکٹ کیا یا خلائی مخلوق نے؟دوسری جانب خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور وزیراعظم عمران خان کو بے غیرت کہہ دیا،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس نہ شرم ہے نہ حیا ہے، نہ اس میں غیرت ہے، وہ ایک بے غیرت ہے اور آپکی آواز اس بے غیرت تک پہنچ رہی ہے ۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک ارب تین کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی، 11 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مریں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 8 ہزار کو 11 سے تقسیم کیا جائے تو پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں، اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا جناح سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ” ابو بچا ئوکرپشن چھپا ئو تحریک ”سے لاتعلقی کا اظہار ہے، اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور انتظام و انصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہو۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو پہلے ہی جلسے میں شکست کے بعد عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے، حکومت کی جانب سے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مائیکرو اور میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان اگلے تین سال بھی اسی رفتار کے ساتھ ایک مستحکم معیشت بننے کی جانب سفر جاری رکھے گا، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن چاہے کھمبوں پر چڑھے، یو این اور یورپی یونین کے پاس جائے انہیں این آر او اور کرپشن پر ریلیف نہیں ملے گا جبکہ نجی ٹی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ۔نجی ٹی وی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی، قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیاہے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com