Home / اہم خبریں / ہم اس کام کی اجازت نہیں دے سکتے ۔۔!!!نیب نے مریم نواز کے بیانیے کی مخالفت کردی

ہم اس کام کی اجازت نہیں دے سکتے ۔۔!!!نیب نے مریم نواز کے بیانیے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد سے ان کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا حصہ الگ کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

مریم نواز نے احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف خاندان کی ضبط جائیداد سے ان کا حصہ الگ کرنے کی درخواست دی تھی۔ مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں ضبط جائیداد سے حصہ الگ کرنے کیلئے درخواست دی تھی

نیب نے مریم نواز کی درخواست پر اپنا جواب احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔ نیب نے جواب میں استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت مریم نواز کی درخواست مسترد کرے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ریکارڈ کے مطابق مرحومہ کلثوم نواز کے نام ہیں۔ نواز شریف نے ان جائیدادوں کو اپنی ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے ایف بی آر ڈیکلیریشن میں کلثوم نواز کو اپنے زیر کفالت ظاہر کیا ہے۔ ضبط شدہ جائیداد کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ احتساب عدالت مریم نواز کی درخواست مسترد کرے۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com