Breaking News
Home / اہم خبریں / ایشوریہ رائے کو بلاک بسٹر فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں کام کرنے کی آفر ملی تھی ، مگر انہوں نے کیوں انکار کردیا ؟

ایشوریہ رائے کو بلاک بسٹر فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں کام کرنے کی آفر ملی تھی ، مگر انہوں نے کیوں انکار کردیا ؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کی جانب سے بلاک بسٹر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی.تفصیلات کے مطابق سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بھی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں ٹینا ملہوترا کے کردار کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ

اس وقت میرا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکارائوں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا، اس کردار کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اور میرے لیے یہ خودکشی کے مترادف ہوتا۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی تھی اور اس میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے مدمقال مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کاجول والے کردار کی آفر پہلے کرشمہ کپور، ٹوئنکل کھنہ اور ایشوریا رائے کو دی گئی تھی۔بچن فیملی کی بہو ایشوریا رائے نے مزید کہا لوگ مجھے طعنہ دیتے کہ دیکھو یہ فلموں میں بھی آکر وہی کچھ کررہی ہے جو ماڈلنگ میں کرتی رہی ہے اور اس وقت میں ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتی تھی کیوں کہ میں نے صرف 3 فلمیں ہی کر رکھی تھیں اور میں نے اپنے ہدایت کاروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com