Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:مریم نواز کی طبیعت انتہائی خراب ، اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیے

بریکنگ نیوز:مریم نواز کی طبیعت انتہائی خراب ، اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے چار دن کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے ۔مریم اورنگزیب کا

کہنا ہے کہ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہےجس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ترجمان(ن) لیگ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے، لیکن مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائیکورٹ گئیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت بھی ناساز ہے، وہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com