Breaking News
Home / اہم خبریں / چوہدری پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز۔۔۔؟ اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلافات کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

چوہدری پرویز الٰہی یا حمزہ شہباز۔۔۔؟ اگلا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلافات کی ایک اور وجہ سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پنجاب میں عدم اعتماد لا کر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کی بات کی تھی لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ جبکہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز

کا حق بنتا تھا اوربنتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں۔ تاہم اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہ بننا چاہیں تو اس صورت میں مسلم لیگ (ق) سے بات کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ اصولوں پر چلنا اور قائم رہنا بڑی بات ہوتی ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر، کبھی یہ نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا (ن) لیگ اور پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کر کے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، نوازشریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں، ہم آئین کیلیے جدوجہد کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگر اصول قربان کردیں تو توپورے پاکستان پر بھاری ہو سکتے ہیں بھاری ہو نا سب کو آتا ہے لیکن اصول پر چلنا سب سے اچھی بات ہے ۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ہیں اور ان کا حق بنتا تھا اوربنتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنیں۔ تاہم اگر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہ بننا چاہیں تو اس صورت میں مسلم لیگ ق اور دیگر جماعتوں سے بات کرنا ہوگی تاکہ ووٹ کواکھٹا کیا جاسکے۔بلاول بھٹو نےاس حوالےسے مزید کہا کہ پنجاب کواس کٹھ پتلی حکومت سے بچاسکتے ہیں۔ عثمان بزدارکٹھ پتلی ہیں اور آج تک پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے100 سے زائد ووٹ رکھتےہوئے بھی ایک بار بھی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی اور ان کا ایک بجٹ بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com