Breaking News
Home / اہم خبریں / مرید کےمیں خوفناک حادثہ : کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

مرید کےمیں خوفناک حادثہ : کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

لاہور (ویب ڈیسک) مریدکے سادھو کی قریب قریب تیز رفتار مسافر بس ٹرالر سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جا رہی تھی

کہ مریدکے سادھو کی زم زم سی این جی اسٹیشن کے قریب ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی۔حادثےکے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 12 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کچھ مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ خاتون صائمہ، 3 سالہ محمد عمیر، 1 سالہ محمد زبیر، محمد صدیق اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com