Breaking News
Home / اہم خبریں / آج ملک بھر میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

آج ملک بھر میں کورونا سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے، علماءکرام نے کہا کہ عبادت کے دوران اللہ تعالیٰ سے کورونا وبا اوراس کربناک صورت حال

سے چھٹکارے کیلئے بھی گڑگڑا کرخصوصی دعائیں کی جائیں،اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں، شب برات کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا ر خ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کریں گے، کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث مساجد اور دیگر بڑے اجتماعات کو محدود کیا جارہا ہے

Share

About admin

Check Also

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری

نوٹیفکیشن واپسی۔۔۔تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیاگیا،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری عوامی دباؤ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com