Breaking News
Home / اہم خبریں / کالا کوٹ ایویں نئیں پاناں : وکلاء اپنی یونیفارم کی بے توقیری پر میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کردیا

کالا کوٹ ایویں نئیں پاناں : وکلاء اپنی یونیفارم کی بے توقیری پر میدان میں آگئے ، بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اور بلوچستان کے وکلا کی جانب سے ہوٹل کے ویٹرز اور شادی ہالز کے سٹاف کی جانب سے کالا پینٹ کوٹ پہننے پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں ہوٹلوں اور شادی ہالز کے سٹاف کی جانب سے کالا پینٹ کوٹ

پہننے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اکثر ہوٹلوں اور شادی ہالز کے عملے نے وکلا کا یونیفارم پہنا ہوتا ہے، وکلا کے علاوہ یہ وردی پہننے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، یہاں تک کہ قانون کی ڈگری لینے والے بھی اس وقت تک یہ وردی نہیں پہن سکتے جب تک وہ چھ ماہ کی ٹریننگ حاصل نہیں کرلیتے۔خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام اضلاع میں ہوٹل سٹاف کی وردی تبدیل کرائیں ۔ اگر وکلا کے علاوہ کوئی بھی شخص اس وردی میں نظر آیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے بھی ہوٹلوں میں کالا پینٹ کوٹ پہننے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صوبے بھر کے ہوٹل مالکان کو تنبیہ کی تھی کہ اگر 15 دن میں عملے کا یونیفارم تبدیل نہ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com