Breaking News
Home / اہم خبریں / حکومت کی مشکلات میں اضافہ! اتحادیوں نے بڑا فیصلہ کر لیا، عمران خان کو ایک اور پریشانی کا سامنا

حکومت کی مشکلات میں اضافہ! اتحادیوں نے بڑا فیصلہ کر لیا، عمران خان کو ایک اور پریشانی کا سامنا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزارتوں میں مزید تبدیلیاں بھی ہوں گی لیکن اس کے نتائج بہتر نہیں آئیں گے کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہمیں وزارتوں میں حصہ دیں اگر نہ ملا تو ہم چھوڑنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شبہاز شریف اور خواجہ آصف کے ضمانت پر باہرجلد باہر آنے کی خوشخبری بھی سنادی ، انہوں نے کہا کہ آئینی ماہرین کے مطابق شبہاز شریف اور خواجہ آصف ضمانت پر باہر آسکتے ہیں ، صرف آئینی ماہرین ہی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی نے بھی یہی کہا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا اور حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لے لیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کی جب کہ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے ، وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے ، جس کے بعد فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔جب کہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com