لاہور (نیوز ڈیسک وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو نانی کہہ دیا۔جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دوسرے کاموں سے پرہیز کر کے اچھے وقت پر
شادی کرلیتے تو آج پردادا ہوتے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی آج کی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔یہ وہ شخص ہے جس کی دم پر پاؤں آ چکا ہے۔وزیراعظم نے ملک اور عوام کے مسائل کا مذاق اڑایا۔عمران خان تین بار منتخب وزیراعظم سے متعلق کی سے گفتگو کر رہے ہیں۔انہیں سوچنا چاہئیے کہ میں ایک ملک کا وزیراعظم ہوں اور میرے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے۔عمران خان کو پتہ ہے کہ میری کرسی کسی کی مرہون منت ہے اس لیے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں۔عمران خان کو عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔عمران خان کو لوگوں کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو نانی قرار دے دیا۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ کل رات گوجرانوالہ میں سرکس ہوئی۔آج سے گیارہ سال پہلے کہہ دیا تھا کہ ایک سرکس ہوگی۔جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گا تو یہ سب کٹھے ہو جائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن دو بچوں نے تقریر کی اس پر بات نہیں کروں گا۔ ان دونوں بچوں نے آج تک ایک گھنٹہ کام نہیں کیا۔انسان جب تک محنت نہیں کرتا لیڈر نہیں بن سکتا اور یہ دونوں بچے ہیں۔ان میں سے ایک نانی ہو گئی ہے لیکن میرے لیے بچی ہے۔یہ دونوں اپنے باپوں کی کرپشن کی کمائی پر پلے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسان جب تک زندگی میں جدوجہد نہیں کرتا ، وہ لیڈر نہیں بن سکتا، ان بچوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا۔ لیکن وہ لیکچر دے رہے ہیں، اور دونوں اپنے باپوں کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں۔ لندن جانے سے پہلے نواز شریف کی تصویر دیکھ کر شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔