Breaking News
Home / اہم خبریں / عوام کو سخت پریشانی کا سامنا! چینی کے بعد ایک اور بحران نے سر اُٹھا لیا

عوام کو سخت پریشانی کا سامنا! چینی کے بعد ایک اور بحران نے سر اُٹھا لیا

لاہور( نیوز ڈیسک) شہر کی شوگر ڈیلرز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو نو روز گزر گے،شہر میں چینی کی بدترین قلت اور قیمتوں کا بحران سنگین ہوگیا۔ گندم کا کوٹہ کم ہونے سے فلور ملز نے اوپن مارکیٹ آٹے کی فراہمی کم کردی۔ گلبرگ، گڑھی شاہو، شمالی لاہور سمیت متعدد علاقوں میں آٹےکی شدید قلت نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔

شہر میں پہلے چینی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے طوفان سے شہری پریشان تھے اب آٹے کی شدید قلت کے بحران نے بھی بے حال کردیا۔ شوگر ملز کی غیر اعلانیہ ہڑتال کو نو روز گزر گے حکومت کی جانب سے چینی کی سپلائی کے دعوؤں کے باوجود چینی کی قلت دور نہ ہوسکی اور قیمتوِں میں اضافے کا سلسلہ بھی رک نہ سکا، اب بھی چینی 105 سے 110 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔چینی کی طرح آٹے کے بحران نے بھی لاہوریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گلبرگ غوث الاعظم بازار، گڑھی شاہو، شمالی لاہور، گلشن راوی سمیت متعدد علاقوں میں آٹے کی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے۔ شہریوں چینی کے ساتھ آٹے کی بھی شدید قلت سے پریشان ہیں اور تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔فلورز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کا نیا سیزن پندرہ اپریل سے شروع ہونا ہے مگر محکمہ فوڈ نے ابھی سے گندم کا کوٹہ کم کردیا ہے، جس کے باعث فلور ملز نے اوپن مارکیٹ میں سپلائی کم کردی ہے۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com