Breaking News
Home / اہم خبریں / این اے 75 ضمنی انتخاب: غائب ہونے والے پریزائیڈنگ افسران کہاں موجود رہے؟ بالآخر حقیقت سامنے آ گئی

این اے 75 ضمنی انتخاب: غائب ہونے والے پریزائیڈنگ افسران کہاں موجود رہے؟ بالآخر حقیقت سامنے آ گئی

ڈسکہ(ویب ڈیسک)این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 10 پریزائیڈنگ افسران ایک ہی مشکوک جگہ پر موجود رہے،افسران نے آر او آفس پہنچنے کے لئے لمباروٹ اختیار کیا۔سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کے غائب ہونے کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ

میں جمع کروائی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران کئی گھنٹے ایک ہی جگہ پر موجود رہے۔لاپتہ ہونے پریزائیڈنگ افسران میں دو خواتین افسر بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں افسران کی موبائل فون لوکیشن بھی شامل کی گئی ہے۔پریزائیڈنگ افسران کئی گھنٹے مشکوک مقامات پر موجود ہے۔واضح رہے کہ پریزائیڈنگ افسران کے غائب ہونے اورفائرنگ کے واقعات کے باعث این اے 75 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیا تھا اور حلقے میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین ،کیا یہ قبل از وقت فرار کی تیاریا ں ہیں؟جانیں تفصیل

مجھے بابا کے پاس جانا ہے۔۔۔ مریم نواز کے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئےبے چین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com