Home / انٹرنیشنل / ڈالر کے بعد سونا بھی سستا! پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟ جانئے

ڈالر کے بعد سونا بھی سستا! پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟ جانئے

کراچی(نیوز ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے1896ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی

قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99108روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کی کمی سے 1260اور دس گرام چاندی کی قیمت 60روپے 02پیسے کی کمی سے1080روپے 24پیسے ہوگئی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر 163 روپے 48 پیسے پر شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی یعنی ڈالر 162 روپے 86 پیسے پر آکر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 163 روپے 87 پیسے سے شروع ہو کر 163 روپے 48 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا تھا

رواں ماہ اگست سے لیکر اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 57 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے اور ڈالرکی قدرگرنے سے ملکی بیرونی قرض بھی 602 ارب روپے کم ہوا ہے۔

Share

About admin

Check Also

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا

پہلی بار ایک ایشیائی شخص دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا نئی دہلی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com