Home / اہم خبریں / مریم نواز کب باہر جا رہی ہیں ؟ راناثنااللہ نے ا علان کر دیا

مریم نواز کب باہر جا رہی ہیں ؟ راناثنااللہ نے ا علان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (نواز) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز حکومتی ٹولے کا علاج کرکے بیرون ملک جائیں گی۔ حکومتی ٹولے کاعلاج کیسے ہونا ہے یہ سب جانتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی جدوجہد میں شامل

رہیں گی،انہیں اگر اپنے عزیزوں سے ملنے کے لئے جانا پڑا تو وہ ضرور جائیں گی۔ حکومت سٹیٹ بینک عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف )کو دے چکی ہے، معیشت اس حکومت کے اختیار میں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے،ہم 25،30 سال پہلے اپنے خطے میں سب سے آگے تھے، نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com