Breaking News
Home / اہم خبریں / اداکار قادر خان کے گھر میں صف ماتم ۔۔۔۔ اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر آ گئی

اداکار قادر خان کے گھر میں صف ماتم ۔۔۔۔ اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر آ گئی

ممبئی (ویب ڈیسک)مرحوم بھارتی اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبد القدوس کا کینیڈامیں انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ قادر خان کی پہلی اہلیہ کے بڑے بیٹے تھے ۔ عبد القدوس اہل خانہ کے ساتھ کینیڈامیں رہتے تھے اور وہیں ایئرپورٹ پر ملازمت کرتے تھے ۔ عبدالقدوس کے انتقال کی اطلاع ویرل بھیانی نے انسٹاگرام پر

شیئر کی ہے۔یاد رہے کہ21دسمبر 2018کو قادر خان کا بھی 81 سال کی عمر میں کینیڈامیں انتقال ہوگیا تھا ۔ بولی وڈ میں 300سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کرنے والے قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی ۔ ان کے تین بیٹے ہیں ، جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے ۔اداکار ہونے کی وجہ سے قادر خان کے گھر میں اداکاری کا ماحول تھا ۔ بچپن میں جب ان کا بیٹا سرفراز ٹی وی دیکھتا تھا تو ان کا دل کرتا تھا کہ وہ بھی اداکاری کرے ۔ اسی ماحول کو دیکھتے ہوئے سرفراز نے بھی اداکار بننے کے بارے میں سوچا لیکن سرفراز نے کبھی اپنے والد کو اس خواب کے بارے میں نہیں بتایا ۔ قادر خان نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کوئی بھی بیٹا اداکار بنے۔حالانکہ سرفراز خان فلموں میں کچھ خاص شناخت نہیں بنا سکے ۔سرفراز نے سلمان خان کے ساتھ فلم تیرے نام اور وانٹیڈ میں کام کیا ہے ۔ اس کے بعد سرفراز اب اپنی ایک ایکٹنگ اکیڈمی چلارہے ہیں ، جس میں وہ نئے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ایکٹنگ ورکشاپ کراتے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے 12 پاکستانیوں کو لیکر دبئی گیا؟ سنسنی مچا دینے والی خبر نے ہنگامہ برپا کردیا

پاکستان میں یکے بعد دیگرے 5 بھارتی طیارے لینڈ کیوں ہوئے؟ آخری طیارہ کون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com