Home / پاکستان / سونا اتنا سستاہو گیا کہ سناروں کی دوکانوں پر رش لگ گیا

سونا اتنا سستاہو گیا کہ سناروں کی دوکانوں پر رش لگ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں

سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے فی کلو کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 386 روپے کی کمی کے بعد 99151 روپے ہوگئی جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 1900 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے آذربائیجان کو عسکری مدد فراہم کرنےکے آرمینیا کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق انہوں نے آرمینیا کے وزیراعظم کا روسی ٹی وی کو انٹرویو میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستانی افواج کا مل کر لڑنے کا بیان دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمینیا کے وزیراعظم کے اس بے بنیاد بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے، آذربائیجانی صدر الہام علیوف بھی اس حوالے سے وضاحت کر چکے ہیں، آذربائیجانی صدر کہہ چکے ہیں کہ ان کی افواج کسی غیر ملکی فوج کی مدد کے بغیر ہی صورتحال سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آرمینیا کی قیادت اپنے غیر آئینی اقدامات کو چھپانے کیلئے ایسے پروپیگنڈے کر رہی ہے، پاکستان آذربائیجان کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو بھی مسترد کرتے ہیں، پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے لغو اور غیر ضروری بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی اقلیتوں پر مظالم کی پردہ کشائی کی بجائے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگاتا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر کئی روز سے جنگ جاری ہے اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com