اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں کورونا کیسز میں تیز ی اضافہ ہورہا ہے۔
ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کورونا کا پھیلا ؤ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،ماسک پہنیں اور رش والی جگہ پر نہ جائیں،سینی ٹائزر استعمال کریں ،بار بار ہاتھ دھوئیں اور اشد ضرورت کے بغیر کسی جگہ پر نہ جائیں۔