Breaking News
Home / اہم خبریں / اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں

اگر آپ بھی نہار منہ یہ چیزیں کھا لیتے ہیں تو ہرگز نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ 5 ایسی چیزیں جو ڈاکٹرز نہار منہ کھانے سے منع کرتے ہیں

صحت کا خیال رکھنا سب کے لئے ضروری ہوتا ہے، بعض اوقات ہمیں کھانے پینے کی اشیاء میں پرہیز کا دامن تھامنا پڑتا ہے۔ طبی ماہرین بھی ہمیں روزمرہ کھانے پینے کی چیزوں کے اوقات کار سے آگاہ کرتے رہتے ہیں کہ کس قت کونسی چیز کھانا مفید ہے یا کب نقصان دہ ہے۔ اسی حوالے سے صحت کے ماہرین اس بات سے آگاہ کرتے ہیں کہ صبح سویرے نہار منہ چند چیزیں نہیں کھانی چاہئیں ورنہ نقصان بھی اٹھانا پڑسکتا ہے۔

وہ لوگ جو صبح کا ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایسی بہت سی غذائیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ہم یہاں اُن کھانے کی اَشیاء کے بارے میں جانیں گے جو ہمیں نہار منہ نہیں کھانی چاہئیں۔

صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ مٹھائی کھانا یا میٹھا کھانا پتے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اس کے علاوہ شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے میٹھا انسولین کی سطح بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں لبلبے پر بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو بعد میں شوگر کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

مزید یہ کہ نہار منہ پیسٹری اور کیک جیسی میٹھی غذاؤں سے اِجتناب کرنا چاہیئے جو کہ خمیر وغیرہ سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ ان غذاؤں سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

دہی ویسے تو بے شمار فوائد سے بھر پور ہے اور بچپن سے ہمیں یہی بتایا جاتا ہے کہ خالی پیٹ دہی کا استعمال بہت فائدے مند ہیں لیکن یورپین ماہرین کی حیران کن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہار منہ دہی کھانے سے پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے ناشتے کے بعد دہی کھانے سے گریز کریں۔

کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو خالی معدے کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر اِن سبزیوں کو خالی پیٹ کھالیا جائے تو سینے کی جلن سمیت پیٹ درد کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خالی معدے کولڈ ڈرنکس پینا معدے تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل کے خطرات میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع اسلام آباد (این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com