اسلام آباد(ویب ڈیسک)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نےرمضان المبارک میں مساجد کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق نمازمساجد،امام بارگاہ کے فرش پر ادا کی جائے گی۔مساجد، امام بارگاہوں میں نماز کے لیے قالین نہیں
بچھائے جائیں گے۔فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے۔بچوں اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے۔