Home / اہم خبریں / تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کب ہو گا ؟ اسلام آباد سے بڑی خبر

تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کب ہو گا ؟ اسلام آباد سے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیاہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاہے کہ تعلیم اور صحت کے وزراءمنگل کو این سی او سی کے

اجلاس میں ملاقات کریں گے جس دوران تعلیمی ادارے کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ،ملاقات میں امتحانات کے بارے میں مشاورت کی جائے گی ، اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ملک کے تعلیم اور صحت کے حکام ، این سی اوسی کا مشترکہ فیصلہ ہو گا ۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 81 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں پابندیاں بھی سخت کر دی ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع اور امتحانات نہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلتے رہے تھے ۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com