Breaking News
Home / اہم خبریں / میانمار کی ملکہ حسن فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ، اس نہتی لڑکی کی تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی

میانمار کی ملکہ حسن فوج کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ، اس نہتی لڑکی کی تصاویر آپ کو حیران کر ڈالیں گی

بنکاک(ویب ڈیسک) میانمار کی بیوٹی کوئین ہین لی نے فوجی بغاوت کیخلاف بیان دے کر عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ دنیا بھر میں ان کی جرات کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔میانمار کی بیوٹی کوئین ہین لی، ان دنوں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020ء کے مقابلے میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ملک میانمار میں روزانہ درجنوں لوگوں کو زندگی سے محروم کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں عالمی دنیا کی مدد چاہیے، میری انٹرنیشنل کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ فوری کوئی اقدام اٹھائے۔خیال رہے کہ 22 سالہ ہین لی نے ینگون کی سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین کیساتھ فوجی بغاوت کیخلاف سڑکوں پر مظاہرہ بھی کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے جو بینر اٹھایا ہوا تھا اس پر فوج مخالف اور جمہوریت کے حق میں نعرے درج تھے۔ہین لی نے کہا کہ میرے ملک میں صحافیوں کو نظر بند کیا جا چکا ہے تاکہ وہ میانمار فوج کا مکروہ چہرہ دنیا کو نہ دکھا سکیں۔ لیکن میں خاموش نہیں رہوں گی، میں فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے یہاں آئی ہوں۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com