Breaking News
Home / اہم خبریں / باربی ڈول کترینہ کیف کی شاندار فٹنس کا راز کیا ۔۔۔۔؟ خود بتا دیا

باربی ڈول کترینہ کیف کی شاندار فٹنس کا راز کیا ۔۔۔۔؟ خود بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اور خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف نے اس مرتبہ اپنے لُکس کے ساتھ ساتھ اپنے جِم کے اندر مووز سے بھی سب کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول نے انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں

جِم کے اندر مختلف ایکسرسائز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔کترنیہ کیف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں،کسی چیز کو مجبور نہ کریں اسے ہونے دیں۔نازک سی دکھنے والی کترینہ کیف کو جِم کے اندر مشکل ورزش اور مووز کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداح حیران ہوگئے اور انکی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔کترینہ کیف کی شیئر کی گئی ویڈیو سے انکے مداحوں کو پتا بھی چل گیا کہ اداکارہ کس طرح خود کو فٹ رکھتی ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کی ویڈیو کو ساڑھے5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر تعریف کرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔اس سے قبل بھی اداکارہ متعدد بار اپنی ایکسرسائز کی ویڈیوز اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com