Breaking News
Home / اہم خبریں / حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش۔۔۔۔۔ مگر نامور کرکٹر کی اہلیہ سامعہ آرزو کس شاندار عہدے پر فائز ہیں ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش۔۔۔۔۔ مگر نامور کرکٹر کی اہلیہ سامعہ آرزو کس شاندار عہدے پر فائز ہیں ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللّٰہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔کرکٹر نے لکھا کہ ’اللہ اس ننھی پری کے ہر خواب پورے کرے،

براہِ کرم ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔نومبر میں جوڑے نے نئے مہمان کی متوقع آمد کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے دی تھی۔یاد رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع اسلام آباد (این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com