Home / اہم خبریں / اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟جانیئے وہ راز جو ہر لڑکی جاننا چاہتی ہے

اداکارائیں اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا استعمال کرتی ہیں؟جانیئے وہ راز جو ہر لڑکی جاننا چاہتی ہے

اداکارائیں چاہے بھارتی ہوں یا پھر پاکستانی سب ہی اپنی خوبصورتی کے حوالے سے کچھ نہ کچھ بیوٹی ٹپس کا استعمال کرتی رہتی ہیں۔ کچھ بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں تو کچھ گھریلو ٹپس کا استعمال کرتی ہیں۔ چلیئے آپ بھی جانیں کونسی اداکارہ کیا استعمال کرتی ہیں:

اداکارہ کرشمہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی جلد سے متعلق بتایا تھا کہ: ” میں اپنا چہرہ سادے پانی سے دھو کر روزانہ جلد کی کلینزنگ دہی، بالائی اور مکھن کے پیسٹ سے کرتی ہوں جبکہ میں بہت زیادہ پانی پیتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میری اسکن ہائیڈریٹ رہتی ہے۔”

اداکارہ نوال سعید اپنے حسین بالوں کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ: ” میں اپنے بالوں میں ناریل کا تیل، ایلوویرا جیل اور دہی مکس کرکے لیپ بنا کر لگاتی ہوں اسی وجہ سے میرے بال لمبے بھی ہیں، گھنے اور چمکدار بھی ہیں۔”

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور چہرے پر نکلنے والے دانوں کو ختم کرنے کے لیئے انپر توتھ پیسٹ کا استعمال کرتی ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں انڈیا ٹوڈے پر بتایا تھا کہ: ” میں دانوں پر ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتی ہوں کیونکہ اس میں موجود سیلیکا جلدی ہی دانوں کو خشک کرکے چہرہ صاف بنا دیتا ہے”۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com