اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکا ر ہوگئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرا کورونا کے حوالے سے ٹیسٹ دو اپریل کو مثبت آیا تھا جس
کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا، میری طبیعت میں بہتری آرہی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے ناک کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ ویکسین لگوائیں اور ان کی مدد بھی کریں جو خود ویکسی نیشن نہیں کرواسکتے ، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔