Home / اہم خبریں / عوام کے لیے خوشخبری : مستحق پاکستانیوں میں 50 ہزار پلاٹس تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا

عوام کے لیے خوشخبری : مستحق پاکستانیوں میں 50 ہزار پلاٹس تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سیکریٹری بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو ٹاؤن شپ اسکیم صوبے کے غریب عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے، عظیم منصوبے کی رفتار و ترقیاتی کاموں کو تیز اور جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

اپنے دفتر میں بینظیر بھٹو ٹاؤن شپ اسکیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے مزید کہا کہ 9421 ملین روپے کی لاگت سے جاری منصوبے کے تحت صوبے کے 23 اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں 120 گز پر مشتمل 50 ہزار پلاٹ تقسیم کئے جائیں گے، یہ منصوبہ حکومت سندھ کے روشن وژن اور ترقی پسند فلسفے کا عکاس ہے، جس کی دور دور تک کوئی نظیر نہیں ملتی۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ بینظیر ٹاؤن شپ منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تمام تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کسی غیر ضروری تاخیر اور سستی سے گریز کیا جائے۔ اس موقع پر سیکریٹری بلدیات سندھ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل طور پر سر انجام دے کر مرحلہ وار دیگر اضلاع میں بھی کاموں کا آغاز کیا جائے ، تمام ضروری امور میں شفافیت اور میرٹ کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے ۔ نجم احمد شاہ نے بطور خاص حکم دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ٹاؤن شپ اسکیم میں پانی ،بجلی، سیوریج اور گیس کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور ٹینڈرز کے عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔ سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ نے اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کے فنڈز بلاتاخیر جاری رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے ۔ نجم احمد شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کی بہبود کی خاطر متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے ، بینظیر بھٹو ہاؤسنگ اسکیم اسی سلسلے کی ایک کڑی سے ۔ سیکریٹری بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کو ان کی دہلیز تک سہولتوں کی فراہمی محکمہ بلدیات کا مشن اور لوگوں کی آسانی و صوبے کی ترقی اولین مقصد ہے۔

Share

About admin

Check Also

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ جانیے

چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مددگار ایرانی طیارے میں کیا خاص ہے؟ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com