Breaking News
Home / اہم خبریں / تعلقات میں نیا موڑ : روس نے پاکستان کو کیا کچھ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ؟ بڑی خبر

تعلقات میں نیا موڑ : روس نے پاکستان کو کیا کچھ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بدھ کو وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات نئی بلندیوں کی طرف جا رہے ہیں،

روس کے ساتھ کثیرالجہتی مضبوط تعلقات استوار کرنا پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلیدی ترجیح ہے۔اس موقع پرسرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو پچاس ہزار ڈوزز مہیا کی ہیں مزید ایک لاکھ پچاس ہزار ڈوزز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تجارت میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔بد امنی خلاف پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے۔سرگئی لاروف نے دونوں ممالک کے مابین فوجی مشقوں اور پاکستان کو دفاعی آلات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عربین مون سون میری ٹائم ڈرل کی طرح ایڈیشنل جوائنٹ ملٹری مشقیں کرنے پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں، دونوں ملک اب گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایک نئے معاہدے پر بات چیت کررہے ہیں اور جیسے ہی اس پر دستخط ہوں گے تو منصوبے پر کام آغاز کردیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ سنا دیا

سابق وزیراعظم اور مریم نواز سُر خروہو گئے ن لیگ کیلئے عدالت سے خوشخبری۔۔بڑا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com