Breaking News
Home / اہم خبریں / ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری! ڈالر کی قیمت میں ریکار ڈ کمی، 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ملکی معیشت کے لیے زبردست خوشخبری! ڈالر کی قیمت میں ریکار ڈ کمی، 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) امریکی ڈالر روپے کی مقابلے میں 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے. انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد

انٹربینک میں ڈالر 153.18 سے کم ہو کر 152.95 روپے کا ہو گیا جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے.فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ماہر ین معاشیات نے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے.

Share

About admin

Check Also

نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا: مگر کس جرم میں ؟

نوجوت سنگھ سدھو کوایک سال قید کی سزا: مگر کس جرم میں ؟ ممبئی (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com