Breaking News
Home / اہم خبریں / ماہِ رمضان میں دفتری اوقات کار کیا ہونگے؟ حکومت نے شیڈول جاری کر دیا

ماہِ رمضان میں دفتری اوقات کار کیا ہونگے؟ حکومت نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات صبح دس بجے سے چار بجے سہ پہر تک ہوگا۔ بروز جمعہ صبح دس سے دن ایک بجے تک دفتری اوقات کار

ہوں گے۔ چھ دن والے دفاتر میں دفتری اوقات کار صبح دس بجے سے دن تین بجے تک ہوگا۔ چھ دن والے دفاتر میں وقت بروز جمعہ صبح دس بجے سے دن ایک بجے تک ہوگا۔ وفاقی حکومت نے دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 13 اپریل کو نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،پہلا روزہ 14اپریل بروز بدھ کو ہو گا ۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com