لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین کی ایف آئی اے میں پیشیاں ہو رہی ہیں اور اس دوران ہی انہوں نے گھر میں عشائیہ رکھ کر سیاسی پاور شور کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رہائشگاہ
پر آج عشائیے کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں ممکنہ طور پر 30 سے 35 افراد کی شرکت متوقع ہے جن میں اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنما شریک ہوں گے ۔ ہم خیال اراکین کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ انصاف کے حصول کیلئے آواز بلندکریں گے اور جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ حامی اراکین کا کہناتھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ پارٹی اراکین ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہیں ۔