Home / اہم خبریں / سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ،صارفین کوشاندار خوشخبری سنا دی گئی

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ،صارفین کوشاندار خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جمعہ کے روز سونا 300 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سونا 300 روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس

کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 800 روپے فی تولہ رہی جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار 825 روپے رہی اور 5 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1330 روپے ہوگئی۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں 300 روپے فی تولہ کمی خوش آئند امر ہے، مگر سونا اب بھی بہت مہنگا ہے، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

Share

About admin

Check Also

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، بیٹے نے ٹیپ ریکارڈر میں کیسٹ ڈالی اور بٹن دبا دیا جس پر ایک مذہبی بیان شروع ہوگیا۔۔۔۔۔کچھ دیر بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

مراثی چائے پاپے کا ناشتہ کر رہا تھا، بیوی چولہے کے پاس بیٹھی تھی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com