Breaking News
Home / اہم خبریں / ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں ۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید کا حیران کن بیان منظر عام پر

ہم ایک ہیں ، ہم ایک ہیں ۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید کا حیران کن بیان منظر عام پر

کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہےکہ ہم سب ایک قوم ، سبزہلالی پرچم تلے متحد ہیں، پاکستان کی ساحلی پٹی کی حفاظت کیلئے کوسٹ گارڈز کا کردار قابل تحسین ہے۔ہفتہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹرکورنگی میں ریکروٹس کی 40ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈکی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب

کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پرکیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔اسے دیگر نیم فوجی اداروں سے ممتاز کرتا ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف ہمیشہ نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی انہی کوششوں کی وجہ سے سنگین جرائم کی روک تھام میں خاطر خواہ کمی آئی جس پر یہ ادارہ بلاشبہ تعریف کا مستحق ہے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com