لاہور (ویب ڈیسک )دنیائے موسیقی کے نامور فنکار استاد دلشاد حسین خان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق استاد دلشاد حسین خان پاکستان سے امریکہ جارہے تھے کہ راستے میں استنبول ایئر پورٹ پر انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ موقع پر ہی انتقال کر گئے ، ان کی میت امریکہ لائی جائے گی ،
مرحوم کا تعلق دہلی گھرانے سے تھا، وہ وائلن بجانے میں غیرمعمولی مہارت رکھتے تھے۔