Home / پاکستان / آؤ بلاول ہم وعدہ کریں کہ آئندہ انتخابات میں ۔۔۔۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب کے دوران بلاول سے کیا وعدہ مانگ لیا؟ جان کر (ن) لیگیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا

آؤ بلاول ہم وعدہ کریں کہ آئندہ انتخابات میں ۔۔۔۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب کے دوران بلاول سے کیا وعدہ مانگ لیا؟ جان کر (ن) لیگیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا

کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نانی ہونے پر فخر ہے، یہ رشتے نصیب والوں کو ملتے ہیں۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے میرا مذاق اڑانے کیلئے بات کی اور کہا کہ یہ بچی ہے لیکن نانی ہے،

میں اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ میں صرف ایک بچے کی نہیں بلکہ 2 بچوں کی نانی ہوں، میری نواسی کا نام کرینہ اور نواسے کا نام محمد ہے، جب میں تھکی ہوتی ہوں تو اپنی بیٹی کو کہتی ہوں کہ دونوں بچوں کو میرے پاس لے آؤ، یقین کریں کہ دل کی خوشی کا اس سے بڑا کوئی احساس نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اس رشتے کی تضحیک کی، اگر میں آپ کو نشانہ بنانا چاہوں تو میرے پاس ایسی باتیں ہیں جو میری زبان سے زیب نہیں دیں گی۔ آج بھی جب میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں تو میرے والد کرسی سے اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں، نانی اور دادی کے رشتے بہت مقدس ہوتے ہیں، یہ نصیب والوں کو ملتے ہیں ، یہ ان کو ملتے ہیں جو اپنے رشتے نبھانا جانتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جتنے بھی قائدین یہاں موجود ہیں وہ انتخابی میدان میں ہمارے حلیف اور حریف ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بیٹیوں کی طرح سر پر ہاتھ رکھتے ہیں، آصف زرداری صاحب مجھے بیٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، بلاول بڑی بہن کی طرح عزت کرتے ہیں، بلوچستان گئی تو 2 دن تک اچکزئی صاحب کے بیٹے نے میری گاڑی چلائی۔مریم نواز نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرکے کہا جب ہم انتخابی میدان میں اتریں گے تو ہم ایک دوسرے کے مخالف ہوں گے، آؤ بلاول ہم وعدہ کریں کہ ہم انتخابی میدان میں لڑیں گے لیکن آپس میں نہیں لڑیں گے اور ایک دوسرے کی عزت کریں گے۔خیال رہے کہ ہفتہ کے روز ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 2 بچوں کی بات کا جواب دینا پسند نہیں کریں گے۔ ایک تو ان میں سے نانی ہے لیکن پھر بھی میرے لیے بچی ہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com