Breaking News
Home / اہم خبریں / اساتذہ کے لیے سرپرائز! ریٹائر منٹ کی عمر کتنی مقرر کر دی گئی ؟نوٹیفکیشن جاری

اساتذہ کے لیے سرپرائز! ریٹائر منٹ کی عمر کتنی مقرر کر دی گئی ؟نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرمنٹ کیلئے نوٹیفکیشن جاری،، اساتذہ کو 60 سال کی عمر ہونے پر ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو عہدوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ اس ضمن

میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو ماہ میں خواتین کالجوں کی گریڈ 19 میں تعینات ایسوسی ایٹ پروفیسر کو ریٹائرڈ کر دیا جائے گا، کالج اساتذہ کے ساتھ سینئرز لائبریرینز کو بھی ریٹائرڈ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ریٹائرمنٹ کو اساتذہ کے لئے مزید پیچیدہ بنا دیا۔اب ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کو سروس دورانیہ کا مکمل ریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اس سے قبل اساتذہ کو ریٹائرمنٹ کے لئےموجودہ پوسٹنگ کے متعلق نو انکوائری سرٹیفکیٹ نو آڈٹ پیرا اور نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا تھا۔اب 40 سالہ سروس میں ہر پوسٹنگ بارےریکارڈ پیش کرنا ہوگا۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ تمام سروس ریکارڈ فراہم کرنا نہ ممکن ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اساتذہ کے لئے مشکلات بڑھا رہی ہے۔جب اساتذہ کا مکمل سروس ریکارڈ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ایم ایپ میں موجود ہے۔ساراریکارڈ دستیاب ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ میں پیچیدگیاں کیوں پیدا کی جارہی ہیں۔دوسری جانب کورونا کیسز میں اضافہ، ٹیوٹا نے 13 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم ٹیکنیکل بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، امتحانات کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹیوٹا نے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مذکورہ اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ملتان اور دیگر اضلاع شامل ہیں، 19 اپریل سے باقی اضلاع میں پیر اور جمعرات کے روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ٹیوٹا کے تحت اداروں میں سٹاف 50 فیصد پالیسی کے تحت آئےگا، دو روز فنی تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ٹیکنیکل بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، فنی تعلیمی بورڈ کے تحت 12 جولائی سے ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 118افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد15619ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک پاکستان میں 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یقینی اضافہ متوقع اسلام آباد (این این …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com