Breaking News
Home / اہم خبریں / مسلم لیگ (ن) کا بڑا فیصلہ! پیپلز پارٹی کو پھر سرپرائز دے دیا

مسلم لیگ (ن) کا بڑا فیصلہ! پیپلز پارٹی کو پھر سرپرائز دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نوٹس پھاڑنے کے عمل پر پارٹی رہنماؤں کو سخت ردعمل دینے کی ہدایت دے دی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت کے خلاف

احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے پیپلز پارٹی کو الوداع کہنے کی تجویز دینے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے 8 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کو ہی برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ رمضان المبارک کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لانگ مارچ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے استعفے بھیج دیئے ہیں ، وضاحت طلبی کوغیرضروری طورپرسیاسی رنگ دیا گیا ، پیپلزپارٹی اور اے این پی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ،آپ کی بات سننے کوتیار ہیں ، ہم نہیں چاہتے تھے کہ تنظیمی اختلافات چوک پر لے جائیں۔پی ڈی ایم کے مشاورتی اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کا استعفے بھیجنا افسوس ناک ہے ، پی ڈی ایم عہدوں اور منصب کیلیے لڑنے کا فورم نہیں ہے ، ہر جماعت کی قیادت تنظیمی معاملات ضابطہ کار کے تحت انجام دیتی ہے ، تنظیمی تقاضہ تھا کہ جس جماعت سے شکایت ہے ان سے وضاحت طلب کی جائے ، دونوں جماعتوں کے سیاسی قد کاٹھ کا تقاضا تھا کہ باوقار انداز میں وضاحت کا جواب دیتے ، دونوں پارٹیز وضاحت دینے کیلیےپی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کا بھی تقاضا کرسکتی تھیں ، لیکن پیپلزپارٹی نے زیادتی کی ، ہم پھر بھی دونوں جماعتوں کو موقع دیتے ہیں اورآخری با ر کہتے ہیں نظرثانی کریں ، پیپلزپارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم سے رجوع کریں ، اپنے دوستوں کو واپس لانے کیلئے ہم نے ان کا انتظار کیا، اب بھی کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا گیا

سرکاری ملازمین کی موجیں۔۔ایک اور بڑی خوشخبری 18 دسمبر سے چھٹیاں کا اعلان کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com