Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز: سرکاری احکامات نظر انداز۔۔۔۔ حکومت نے عوام سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز: سرکاری احکامات نظر انداز۔۔۔۔ حکومت نے عوام سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) این سی او سی نے ملک بھر میں آج سے کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن بھی لگایا جائے گا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں مارکیٹیں سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی

جبکہ ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔اس کے علاوہ افطار سے رات 12بجے تک ہوٹلوں کے باہر کھانے کی اجازت ہوگی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو روز بند رہے گی۔ملک بھر میں سنیما گھر اور مزار مکمل طور پر بند رہیں گے اور ہر طرح کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔این سی او سی کے مطابق اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی جبکہ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 135 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ، اموات کی یہ تعداد جون 2020 کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہے جبکہ کورونا کے مزید 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد ،انتہائی افسوسناک ویڈیو

فیصل آباد میں دکانداروں کا کچرا چننے والی خواتین کو بے لباس کر کے تشدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com