Home / پاکستان / سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو تھانیدار ایماندار آگیاہے۔۔۔۔ کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج اکھٹے ہو کر بینرز لگا رہے ہیں ، قوم کی آنکھیں کھول دینے والی خبر

سارے چور مل جائیں تو سمجھ لو تھانیدار ایماندار آگیاہے۔۔۔۔ کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنے والے آج اکھٹے ہو کر بینرز لگا رہے ہیں ، قوم کی آنکھیں کھول دینے والی خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جنہوں نے کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا آج پیپلز پارٹی کے جھنڈے کے ساتھ ان کے بینر لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی

تصویر کے ساتھ لکھا کہ “پاکستان مسلم لیگ نون – انا للہ وانا الیہ راجعون یہ اچھا ہے – کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنا تھا مگر خود سڑک پر ان کے بینرز لگ گئے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے ساتھ – عمران خان نے آج سے برسوں سال پہلے کہا تھا کہ یہ سب عمران خان کے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے”۔انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جھنڈوں والے بینرز پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی تصاویر آویزاں ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان مسلم لیگ نون – انا للہ وانا الیہ راجعون۔ یعنی اب ن لیگ ختم ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ 2013 الیکشن سے قبل شہباز شریف اپنی تقاریر میں کہا کرتے تھے کہ وہ آصف زرداری کو کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔اس سے قبل معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب ملکی دفاعی اداروں سے مخاطب تھے، آپ کی بات درست ہے چوروں کا واسطہ جیلوں سے ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ایما پر میاں مفرور نے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔انہوں نے کہاکہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہیں اور میاں مفرور اس وقت ہیراپھری فرما رہے ہیں،نواز شریف کی آرمی کیخلاف زبان درازی کوئی نئی بات نہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مس کیلبری اس وقت قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مریم صفدر جتنی مرضی کوشش کرلیں ایک چور کو انقلابی کا خول نہیں چڑھا پائیں گی۔

Share

About admin

Check Also

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین سوچ بھی نہ سکتے تھے، پوری پارٹی میں جشن کا سماں

واہ خان صاحب واہ !!! آپ نے تو وہ وکٹ گرا دی جس کا مخالفین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com