Breaking News
Home / اہم خبریں / ہئیر ڈائی کرنے کا سستا اور نیا طریقہ جانتے ہیں؟ جس سے بال خراب بھی نہ ہوں اور رزلٹ بھی کمال کا آئے

ہئیر ڈائی کرنے کا سستا اور نیا طریقہ جانتے ہیں؟ جس سے بال خراب بھی نہ ہوں اور رزلٹ بھی کمال کا آئے

بال ڈائی کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے جس کی وجہ سے ڈھیروں ڈائی پراڈکٹ مارکیٹ میں آگئے ہیں مگر سب ہی کیمیکلز سے مل کر بنتے ہیں جو بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔ کوئی بات نہیں گھبرائیں نہیں۔ یہاں موجود ہیں آپ کے لئے آسان اور بالوں کے لئے فائدہ مند ہئیر کلر ڈائی جو کیمیکل سے بالکل پاک ہیں:
پیاز کے موٹے چھلکوں کو چار چمچ زیتون یا سرسوں کے تیل میں اچھی طرح پکا لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ دھونے کے بعد آپ کے بالوں میں قدرتی لائٹ پنک یا ہلکے لال رنگ کی چمک پیدا ہوجائے گی۔

بالوں میں گولڈن رنگ دینے کے لئے کسی بھی تیل میں شہد اور دار چینی پاؤڈر کو ہم وزن ملالیں اور اس کو بالوں میں لگائیں۔ ایک سے دو دفعہ کے استعمال پر بال گولڈن ہوجائیں گے۔
ڈارک براؤن رنگ کے لئے آپ کالے اخروٹ کے چھلکوں کا پاؤڈر بناکر پانی میں تیس منٹ تک ابالیں ،، اس محلول کو بالوں میں ڈیڑھ گھنٹہ لگائیں اور پائیں اپنے بالوں میں ڈارک براؤن رنگ کا قدرتی شیڈ۔

مہندی بالوں کے لئے فائدہ مند ہوتی ہے۔ اور آپ اگر لال رنگ پسند کرتے ہیں تو سادی مہندی کو پانی میں گھول کر ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔ ایک گھنٹے بعد اس کو اپنے بالوں میں لگائیں ۔ اور ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کے بالوں میں گہرا لال رنگ آجائے گا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانیوں کی چیخیں ، روٹی کتنی مہنگی کی جارہی ہے ؟ دل پر ہاتھ رکھ کر خبر پڑھیں

پاکستانیوں کی چیخیں ، روٹی کتنی مہنگی کی جارہی ہے ؟ دل پر ہاتھ رکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com