Home / اہم خبریں / انا للہ وانا الیہ راجعون : سلیم صافی کے گھر سے انتقال کی خبر آگئی

انا للہ وانا الیہ راجعون : سلیم صافی کے گھر سے انتقال کی خبر آگئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن اور ممتاز کالم نگار سلیم صافی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ گزشتہ کئی روز سے اسلام آباد کے ہسپتال میں کورونا کی وجہ سے زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج (اتوار کو) صبح گیارہ بجے رشکئی بازار کی مین جنازہ

گاہ (نزد رشکئی انٹرچینج) مردان روڈ میں ادا کی جائے گی۔ پیر کو فاتحہ خوانی رشکئی انٹرچینج پر واقع آبائی گھر میں کی جائے گی۔ سلیم صافی کی والدہ گزشتہ سال بھی کورونا کا شکار ہوئی تھیں تاہم وہ صحت یاب ہوگئی تھیں۔ پاکستانی صحافیوں اور دیگر سٹاف نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سلیم صافی سے اظہار تعزیت کیا۔ علاوہ ازیں سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر سینیٹر عرفان صدیقی‘ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

Share

About admin

Check Also

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں تک جا پہنچی ؟جانیے

180نہ ہی 190ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے،تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،قیمت کہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com