این این ایس نیوز:یہ عمدہ لباس میںفٹ پاتھ پر بیٹھا بوڑھا شخص جو کہ سندھی مسلم ٹریفک سگنل کے پاس بیٹھا ہے اس کے پاس ایک چھوٹا سا وائپر ہے جس کے ساتھ گاڑیوںکے شیشہ صاف کرتا ہے اگر کوئی اس کو منع کر دے گاڑی صاف کرنے سے تو فورا وہاں سے چلا جاتا ہے نا اصرار کرتا ہے اور نہ ہی بھیک مانگتا ہے
جب اس بوڑھے آدمی سے اس کے گھریلو حالات کے بارے میںپوچھا گیا تو اس نے ایک درد بھری کہانی سنائی . بابا جی کا کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے اس کا سب سے بڑا بیٹا فوت ہوا ہے جس نے اپنے پیچھے 6 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہےاس کے پوتا اس قابل ابھی نہیںکہ خود سے کوئی کام کر سکے اور نہ ہی کوئی اس بچوںکی نگہداشت کرنے والا ہے اس لئے مجھے خود یہ کام کرنے پڑتے ہیں میںاس کے ساتھ ایک اور نوکری بھی کرتا ہوں لیکن اس سے مجھے استنی آمدن نہیںہوتی کہ میںسب کا خرچہ چلا سکوں اس لئے مجھے شام کے ٹائم میںیہ کام بھی کرنا پڑتا ہے تا کہ میرے بچوں کے اخراجات پورے ہو سکے . اس کہانی کو سننے کے بعد ایک آدمی نے بابا جی کی مدد کرنا چاہی تو انہوںنے صاف انکار کر دیا . اور کہا کہ کوئی کام بتاؤ وہ کروں گا تب پیسے لوںگا . وہاں موجودہ لوگ بابا جی سے بہیت متاثر نظر آئے . بابا جی ویڈیو بھی موجود ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے