Breaking News
Home / اہم خبریں / ٹی ایل پی کا وجود ختم! وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، وزارتِ داخلہ کو کیا احکامات جاری کر دیئے؟

ٹی ایل پی کا وجود ختم! وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، وزارتِ داخلہ کو کیا احکامات جاری کر دیئے؟

ٹی ایل پی کا وجود ختم! وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، وزارتِ داخلہ کو کیا احکامات جاری کر دیئے؟ وفاق کی جانب سے وزارت داخلہ کو ملک بھر میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت تحریک لبیک پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی عائد ہے۔وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کلعدم جماعت پر چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔حکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم دیا ہے۔ کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کر سکتا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کر سکتے، ان کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔

واٹس ایپ گروپ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ کالعدم تحریک لبیک کے کسی رہنما پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔کالعدم تحریک لبیک کے خلاف مزید شکنجہ سخت کرتے ہوئے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے جبکہ کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔گزشتہ سال سی ٹی ڈی کو کاروائی کے اختیارات دیے گئے تھے۔سائبر کرائم ونگ نے اکاونٹ چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اور محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومتی رٹ تباہ کردی ہے۔ جبکہ حکومت کے چھ کے قریب اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ ٹی ایل پی کے حالیہ احتجاج کے نتیجے میں نیکٹا، محکمہ داخلہ پنجاب، اسپیشل برانچ پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور وزارت داخلہ اور خارجہ امور نے ٹی ایل پی کو دہ، ش، ت گ، ردی کا نیا دور قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی ت، ش، د، د اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اب حکومتی رٹ کو تباہ کررہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے نہال

چینی کی قیمت میں بڑی کمی۔۔ فی کلو ریٹ 42روپے تک گر گئے،پاکستانی خوشی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com