Home / اہم خبریں / شیخ رشید کی لال حویلی کا گھیرا ؤکر لیا

شیخ رشید کی لال حویلی کا گھیرا ؤکر لیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اورعمارت کاگھیرائو کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف نعرے بازی کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جارہاہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔

مظاہرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا جبکہ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیاہے ،دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن لاہور(ویب ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com