Breaking News
Home / اہم خبریں / تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو۔۔۔!!! چین نے پاکستان کو کتنےملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو۔۔۔!!! چین نے پاکستان کو کتنےملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پشاور(ویب ڈیسک) چینی حکومت خیبر پختونخواہ کے ضلع خیبرمیں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کیلئے 10.29 ملین ڈالر فراہم کرے گی، منصوبہ جنوری 2023 میں مکمل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا گیا ، وزیر اعلیٰ کےپی محمودخان اورچینی سفیر

نونگ رونگ نےپہلےمرحلےکاافتتاح کیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی ا س موقع پر موجود تھے۔منصوبے کے پہلے مرحلےمیں خیبرمیں تباہ شدہ50اسکولوں کی دوبارہ تعمیرہوگی ، منصوبے کے تحت تباہ شدہ24 بوائزاسکولز اور 26گرلزاسکولز کی تعمیر نو کی جائے گی ، منصوبہ جنوری 2023میں مکمل ہوگا اور اس پر 2323 ملین روپے لاگت آئے گی۔چینی حکومت اس مقصد کے لئے 10.29 ملین ڈالر فراہم کرےگی ، منصوبےکےتحت حکومت پاکستان تقریباً 868 ملین روپے فراہم کرے گی، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے محکمہ تعلیم ،چینی حکام میں معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ تباہ شدہ اسکولزکی تعمیر نومیں تعاون پر چینی حکومت کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی سب سے اہم علامت ہے، سی پیک منصوبے کےرشکئی اسپیشل اکنامک زون کاجلد افتتاح کیا جائے گا۔افتتاح کے موقع پرچینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان ،چین کی دوستی سمندر سے گہری ،پہاڑوں سے اونچی ہے، رشکئی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ دوستی کی بڑی علامت بنےگا، چینی حکومت پاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانےکی خواہشمند ہے

Share

About admin

Check Also

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی استعمال کی جائیگی،اہم اور مثالی فیصلہ لے لیاگیا

ڈالر کی غلامی سے آزادی حاصل کر لی ۔۔۔اب تجارت اور کاروبار میں اپنی کرنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com