Breaking News
Home / اہم خبریں / اچھے دن آگئے : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد معاہدوں کی خبر آگئی

اچھے دن آگئے : پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد معاہدوں کی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ، کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود شاہ محمود قریشی نے پیر کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور،

احمد علی الصایغ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار،ان دو طرفہ مراسم کو مزید مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ہمارے سفارت خانے “معاشی سفارت کاری” کو بروئے کار لا کر بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے وسیع تر، میّسر مواقع سے متعارف کروا رہے ہیں۔فریقین نےدو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان، کاروباری وفود کے تبادلے اور اقتصادی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔اماراتی وزیرنے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی ۔وزیر خارجہ نے اماراتی وزیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے مطلع کیا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر شادی کا فیصلہ کِیا؟

پاکستانی ڈاکٹر لڑکی نے نائیجرین نوجوان سے شادی کرلی!! کس بات سے متاثر ہو کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com