Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑے معاہدے کی تیاری، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کیلیے معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ماحولیات میں بہتری کا معاہدہ تیار ہوگیا ، سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی

منظوری دے دی۔گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں اور سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیںسعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔یاد رہے مارچ کے آخر میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ‏ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا تھا کہ عہد کیاگیاپاکستان ‏اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

سانحہ سیالکوٹ، سابق سری لنکن کھلاڑی سنتھ جے سوریا بھی پھٹ پڑے، وزیراعظم عمران خان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com