Home / اہم خبریں / ایدھی فاؤنڈیشن کا بھارت میں آکسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ! فیصل ایدھی نے مودی حکومت سے اجازت مانگ لی

ایدھی فاؤنڈیشن کا بھارت میں آکسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ! فیصل ایدھی نے مودی حکومت سے اجازت مانگ لی

لاہور(نیوز ڈیسک ) پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت کورونا کیسز میں ہوشربا اضافہ دکھائی دے رہا ہے، اس حوالے سے کل دہلی ہائی کورٹ میں اسپتالوں میں آکسیجن ختم ہوجانے پر نوٹس لیا گیا اور ریمارکس میں کہا گیا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، غفلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتی ۔

پڑوسی ملک میں آنے والی آفت کے پیش نظر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی حکومت سے اجازت مانگی گئی ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو اجازت دی جائے تا کہ وہ پڑوسی ملک میں آکسیجن فراہم کر سکیں ،

خط میں لکھا ہے کہ ’’ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے‘‘۔

اسی حوالے سے سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے پیغام میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ فیصل ایدھی کی جانب سے اجازت مانگی گئی ہے کہ وہ بھارت کے آفت زدہ علاقوں میں آکسیجن فراہم کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے.

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن لاہور(ویب ڈیسک) …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com